ڈبل شاہ فراڈ کیس، ایک اور متاثرہ شہری کا ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سبط الحسن شاہ العمروف ڈبل شاہ فراڈ کیس کے ایک اور متاثرہ شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ڈبل شاہ نے 20 لاکھ 25 ہزار کی رقم فراڈ کے زریعے ہتھیائی، *ڈبل شاہ کو رقوم بزریعہ بنک دی جسکا ریکارڈ نیب کو جمع کروا چکا ہوں، نیب لاہور نے 2016 میں 50 ہزار کی صرف ایک قسط دی بقیہ رقم ابھی تک نہیں ملی۔نیب لاہور کو بقایا رقم کی متعدد درخواستیں دی لیکن آج تک شنوائی نہیں ہوئی،عدالت بقیہ رقم دلوانے کے لیے ڈی جی نیب کو حکم دے۔