نشترکالونی، شیراکوٹ میں ٹریفک حادثات، 50سالہ شخص جاں بحق، 3افراد زخمی
لاہور(کر ائم رپورٹر) مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں پچاس سالہ شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکل سوار 50 سالہ انور تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے کار کے ٹائر تلے آکر کچلا گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ دوسرے واقعہ میں شیراکوٹ میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار اکرم واجد اور وسیم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔