آشیانہ سکینڈل کی سماعت بغیر کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی

  آشیانہ سکینڈل کی سماعت بغیر کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال سکینڈل ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی،عدالت نے پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم ریفرنس کی سماعت کی،عدالت میں ملزموں فواد حسن فواد، احد چیمہ، شاہد شفیق، منیر ضیاء، علی سجاد، چودھری شاہد، چودھری صادق، امتیاز حیدر، بلال قدوائی کو جیل سے لاکر پیش کیا گیا،عدالت میں تمام ملزموں کی حاضری مکمل کر لی گئی،شہباز شریف پر آشیانہ کا ٹھیکہ پی ایل ڈی سی سے لیکر ایل ڈی اے کو دینے کا الزام ہے۔

نیب کا موقف ہے کہ شہباز شریف نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی پراکسی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کو نوازنے کیلئے ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے کی منظوری دی۔

مزید : علاقائی