الیکڑک گاڑیاں ٹیکس سے مستثنیٰ پالیسی وضع کرنے کیلئے درخواست پرحکومت سے جواب طلب

الیکڑک گاڑیاں ٹیکس سے مستثنیٰ پالیسی وضع کرنے کیلئے درخواست پرحکومت سے ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے الیکڑک گاڑیوں کی بابت ٹیکسوں میں چھوٹ کی پالیسی وضع کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے اس سلسلے میں دائر جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی اس درخواست پرمحکمہ ماحولیات اور ایف بی آر سے بھی جواب طلب کرلیاہے۔درخواست میں کہاگیاہے کہ بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کے لئے ٹیکسوں میں چھوٹ سمیت دیگر مراعات کا اعلان کیا جائے اور اس بارے میں پالیسی وضع کی جائے تاکہ عام شہری اور سرمایہ کار اس طرف راغب ہوسکے۔

مزید : علاقائی