مرحوم سینیٹر گلزار احمد کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے والے شہری کی درخواست منظور

مرحوم سینیٹر گلزار احمد کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے والے شہری کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مرحوم سینیٹر گلزار احمد کے ضمانتی مچلکے داخل کرنے والے شہری اسد منیر کی درخواست منظور کرلی،درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس نے سینیٹر گلزار احمد کی ضمانت کے لئے 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے، سینیٹر گلزار احمد وفات پا گئے ہیں لیکن ضمانتی مچلکے واپس نہیں کئے گئے، ضمانتی مچلکوں کے عوض جمع کرائے گئی دستاویزات واپس کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات واپس کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -