اے ٹی ایم کے ذریعے لاکھوں روپے نکال کر خوردبرد کرنے والے تین ملزم اشتہاری قرار
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم کورٹ پنجاب کے جج ارشد علی نے الفلاح بینک کی مختلف برانچوں سے اے ٹی ایم کے ذریعے لاکھوں روپے نکال کر خوردبرد کرنے والے لاہور کے تین ملزمان ذیشان طارق،جمشید نیاز اور نیاز علی کو اشتہاری قرار دیتے ہویئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرزکو وارنٹ بھجوا دیئے ہیں، عدالت میں ایف آئی اے نے 2010ء میں چالان پیش کیا جس کے بعد سے ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔