عدالت نے عباس شریف کی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کردی

  عدالت نے عباس شریف کی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کردی

  



لاہور(نامہ نگار)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے ملزم عباس شریف بھی شریف بھی بیمار ہوگئے،یوسف عباس نے دانتوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کی درخواست دائر کی جسے احتساب عدالت کے جج چودھری امیر خان نے مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل میں چیک اپ کروانے کی ہدایت کر دی،یوسف عباس نے یہ درخواست جیل سپرنٹنڈنٹ کی ذریعے عدالت میں پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ انہیں دانتوں میں سخت تکلیف ہے،جس پرباہر کے ہسپتال میں چیک کرانے کا حکم دیا جائے،دانتوں میں تکلیف کے باعث کھانا کھانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی