ملزم وسیم اجمل کی پروموشن کورس میں شرکت کی اجازت کیلئے دائر درخواست منظور

 ملزم وسیم اجمل کی پروموشن کورس میں شرکت کی اجازت کیلئے دائر درخواست منظور

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر ملزم وسیم اجمل کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آج 29نومبر سے پروموشن کورس میں شرکت کی اجازت دے دی۔وسیم اجمل 20ویں گریڈ کے افسر ہیں جو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، عدالت نے حکم دیاکہ پروموشن کورس کے دوران نیب کا اہلکاروسیم اجمل کے ساتھ موجود رہے گا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل 3 سال سے اس کورس پرجانے کی کوشش کر رہاہے،موکل کی ترقی رک سکتی ہے، وسیم اجمل کی طرف سے پیش کش کی گئی کہ اگر نیب کورس کی اجازت دے تووہ اپنے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت نہیں کریں گے، نیب جتنا چاہیے ریمانڈ لے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

پروموشن،اجازت

مزید : صفحہ آخر