منی لانڈرنگ کیس،شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

 منی لانڈرنگ کیس،شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)منی لانڈرنگ کیس میں میاں شہباز شریف کے مبینہ فرنٹ مین فضل داد عباسی سے ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔اس سلسلے میں ان کی طرف سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ شریف گروپ آف انڈسٹریز کے اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائر ہو چکا ہے،نیب نے 4 اپریل 2019 ء کو اسے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا،درخواست گزار نیب کی زیر حراست 66 دن تک ریمانڈ میں رہا،درخواست گزار پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ شریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ میں سہولت کار ہے،درخواست گزار کا کام رقم لانا اورلے جانا تھا،وہ کمپنیوں کی رقوم مختلف بینکوں میں جمع کرواتااور نکلواتا تھا،سات ماہ گزرنے کے باوجود نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرینس نہیں فائل کیا جا سکا۔عدالت عالیہ اسی کیس میں نامزد ملزم مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر چکی ہے، درخواست گزار بزرگ شہری ہے اور اس کی عمر 66 سال ہے۔
منی لانڈرنگ


 

مزید :

صفحہ آخر -