یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر نیب کو 16 دسمبر تک کیلئے نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے کی درخواست ضمانت پر نیب کو 16 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے یوسف عباس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی حراست میں 48 دن جسمانی ریمانڈ پر رہا لیکن کوئی شواہد عدالت پیش نہیں کئے گئے،نیب نے 410 ملین کی منی لانڈرنگ کاالزام لگایا،تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ موجود ہے۔نیب نے بے بنیاد الزامات لگائے۔
یوسف عباس