ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، پی آئی سی او پی ڈی چوتھے روز بھ بند، دل کے مریضوں کی زندگیا  داؤ پر لگ گئیں  

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، پی آئی سی او پی ڈی چوتھے روز بھ بند، دل کے مریضوں کی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس اور وکلا ء میں مار کٹائی پر شروع ہونے والا پھڈا شدت اختیار کر گیا ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کے خلاف روزانہ سڑکوں پر ماتم کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گزشتہ روز بھی جاری رہی، پی آئی سی کی او پی ڈی چوتھے روز بھی بند، او پی ڈی بند ہونے سے دل کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے کرنا پڑ رہا ہے۔ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث علاج معالجے کیلئے آئے سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ہیں۔ دوسری جانب وکلاء بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور وکلاء کی اعلیٰ قیادت کی طر ف سے صلاح کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم اس میں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور نقصان مریضوں کا ہو رہا ہے۔

ڈاکٹرزہڑتال

مزید : صفحہ آخر