اٹلی کا سفارت خانہ  شادی ہال میں تبدیل

      اٹلی کا سفارت خانہ  شادی ہال میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) اٹلی کا سفارت خانہ  شادی ہال میں تبدیل کردیا گیا، نکاح خواں نے اٹالین ادھیڑ عمر دولہے کے ہاتھ برازیلین خاتون کا ہاتھ دے دیا۔ نکاح پڑھانے کے بعد شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں نے اٹلی کے سفیر کو مذہبی رہنما کا کردار اد ا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ شادیانے بجتے ہی محفل میں شریک لوگ جھوم اٹھے۔سوشل میڈیا پر اٹلی کے سفیر کی جانب سے جاری کردہ تصاویر اور بیان کے مطابق اٹلی کے سفارت خانے میں میریٹ ہوٹل کے جنرل منیجراور برازیلین خاتون کی شادی کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، اٹلی کے سفیر نے نکاح خواں کا کردار ادا کیا۔ اسٹیفنو پونٹی کاروو کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور بیان کے مطابق اٹلی کے سفارت خانے میں مقام ہوٹل میریٹ کے جنرل منیجر ماؤریزیورومانی اور اٹلی خاتون مارتھا کی رنگ رنگا شادی کی تقریب کا اہتما م کیا گیا۔اٹلی کے سفیر اسٹیفنو پونٹی کاروونے آن لائن کے استفسارپر بتایا کہ پاکستان میں ہوٹل میں کام کرنے والے اٹلی کے شہری ماؤریزیوررومانی کی شادی کی رسم برازیل کی شہری مارتھا کے ساتھ ادا کی گئی۔جس میں مختلف سفارت کاروں اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
شادی

مزید :

صفحہ آخر -