پولیو ورکر قتل کیس میں مجرم کی اپیل  منظور، سزا کالعدم قرار دیدی گئی

پولیو ورکر قتل کیس میں مجرم کی اپیل  منظور، سزا کالعدم قرار دیدی گئی

  



کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پولیو ورکر کے قتل کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پولیو ورکر کے قتل کیس سے متعلق مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے شک کی بنیاد پر ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اے ٹی سی نے ملزم افسر خان کو پولیو ورکر عمر فاروق کے قتل کیس میں سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم افسر خان کیخلاف 2012 تھانہ سہراب گوٹھ میں قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

سزا کالعدم 

مزید : صفحہ آخر