گھی آئل، سٹیل مصنوعات 90فیصد ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت

گھی آئل، سٹیل مصنوعات 90فیصد ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر نے گھی،کوکنگ آئل،ویجیٹیبل گھی اور اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس موڈ میں عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 90فیصد ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیدی ہے تاہم انہیں سیلز ٹیکس موڈ میں ادا کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ایف بی آرکی طرف سے گذشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے ذریعے ایف بی آر نے جن اشیا  پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔ ان پر ٹیکس وصولی بارے میں واضح کیا ہے کہ جن اشیا پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے ان پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کی سیکشن 8 بی اور سیکشن 23 کا اطلاق ہوگا۔اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے دوسرے شیڈول میں شامل جن اشیا پر سیلز ٹیکس موڈ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد تھی اس بارے میں کچھ ابہام پائے جاتے تھے اور ان ابہام کی بنیاد پر متعدد ٹیکس دہندگان کی طرف سے 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ادا نہیں کیا جارہا تھا اور اس بارے میں تشریح نہ ہونے کے باعث ٹیکس دہندگان کے ساتھ مقدمہ بازی بڑھ رہی تھی۔
ٹیکس لاگو

مزید :

صفحہ آخر -