وزیرصحت کاپنجاب میں ریجنل کولیبوریشن سنٹرآف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ

      وزیرصحت کاپنجاب میں ریجنل کولیبوریشن سنٹرآف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب میں ریجنل کولیبوریشن سنٹرآف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرصحت پنجاب نے یہ فیصلہ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، سربراہ منسٹرزڈلیوری یونٹ پروفیسرڈاکٹرحسین جعفری، پروفیسرجاویدچوہدری، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹرذولفقارخان اورمس عفیفہ موجودتھیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورعالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کے درمیان پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام کے حوالہ سے طویل تبادلہ خیال ہوا۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے صوبائی وزیرصحت کوپنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام کی کامیابی کیلئے مختلف تجاویزپیش کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں بننے والاریجنل کولیبوریشن سنٹرآف ایکسیلینس منسلک بائیس ممالک کیلئے ماڈل ہوگا۔ پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کوہرقیمت پریقینی بنایاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے پاک ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال قصور میں جدید مشینری سے لیس لیبارٹری اور سٹی سکین مشین کا افتتاح کیا۔انتظامیہ نے افتتاحی تقریب کے دوران پاک ریڈکریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات بیان کیں۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک ریڈکریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کو مریضوں کیلئے جدید لیبارٹری اور سٹی سکین مشین کی سہولت دینے پر سراہتی ہوں۔مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی سیکٹرمیں مخیرحضرات بھی کوشاں ہیں۔حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر اورسپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے پیش اقدامات اورہیومن ریسارس مینجمنٹ کاتفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے صوبائی وزیرصحت کوڈینگی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کوڈینگی کی بیماری سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔معاشرہ میں ڈینگی بیماری سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے جلدورکشاپس منعقدکی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں مختلف خالی اسامیوں پرفی الفوربھرتیاں مکمل کی جائیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -