ایران، عراق جانیواولے زائرین کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے: پیر نورالحق قادری 

ایران، عراق جانیواولے زائرین کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے: پیر ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)زائرین کیلئے جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جسے مشاور ت کے بعد کابینہ کی منظور ی کے لئے بھیجا جائے گا، پیر نور الحق قادری وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ ایران، عراق کے زائرین کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے تاکہ ان ممالک کو جانیوالے زائرین کی مشکلات میں کمی ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے یہ بات زیارت مینجمنٹ پالیسی کی تشکیل کیلئے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اس فریم ورک اور سفارشات کو حتمی شکل دینے کے بعد کابینہ کو منظوری کے لئے بھیجے گی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور مشتاق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری داؤد محمد بریج، جوائنٹ سیکرٹری امجد خان، علامہ شہنشاہ نقوی، ڈاکٹر غضنفر مہدی، راجہ ناصر عباس، علامہ مفتی کفایت حسین نقوی، آغا رضی جعفر نقوی، علامہ امین شہیدی، علامہ محمد حسین اکبر، آغا عبداللہ رضوانی، علامہ محمد شیخ شفا نجفی، سید اخلاق حسین کاظمی، راجہ بشارت امامی، مولانا منظور عباس علوی، آغا ظہور خان، آغا خورشید جوادی، مولانا تنویرالکاظم، آغا جمعہ اسدی، وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی اور سیکشن افسر اسد حسین ملک نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

نور الحق قادری

مزید : صفحہ آخر