مقبوضہ کشمیر میں ہندو بستیاں بنانے کا بھارتی منصوبہ عالمی امن پر خودکش حملہ ہو گا: چودھری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرزپر کشمیر میں ہندو بستیاں بنانے کا بھارتی منصوبہ عالمی اَمن پر خودکش حملہ ہوگا،اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے شر مناک بھارتی منصوبہ کا نوٹس نہ لیا تو خطے کو جنگ سے بچانا نا ممکن ہو جائے گا۔گور نر ہاؤس ایم پی ایز چوہدری شہبا زاور لیٹرڈے چیئر ٹی کے چیئر مین عمران تاج سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو اور اپنے ٹویٹ کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ نیویارک میں بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکر وارتی نے کشمیر میں ہندو بستیاں آباد کر نے کے بھارتی منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں یہ کشمیر یوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے جسکے خلاف فوری طور پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ادورں کو سخت نوٹس لیکر بھارت کے اس منصوبے کو ناکام بنائے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی کشمیری عوام کیساتھ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر یوں کی آزادی کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا۔ لیٹرڈے چیئر ٹی کے چیئر مین عمران تاج کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے 2020تک پنجاب کے20ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے اور اسکے ساتھ ساتھ غیر معیاری پینے کا صاف پانی فراہم کر نیوالی کمپنیوں کے خلاف پنجاب میں پہلی بار ایکشن لیا جائیگا اور غیر معیاری پینے کا صاف پانی فراہم کر نیوالی کمپنیوں کو جر مانے اور2سال سے زائد تک کی سزائیں بھی دی جائیں گی۔چودھری مسرور نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلر سے لے کرنیچے تک تمام تقر ریاں مکمل میرٹ اور شفافیات پر ہو رہی ہیں جبکہ یونیوررسٹیز کو سولر پر منتقل کر نے پر بھی کام کاآغاز ہو چکا ہے۔علاوہ ازیں گور نر پنجاب چودھری سرور سے پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے ملاقات کی۔ گور نر پنجاب نے آئی جی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اَ من وامان یقینی بنانے کیلئے پولیس کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے پولیس مکمل آزادی کیساتھ کام کر ے حکومت پولیس کیساتھ ہے عوا م کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کو مکمل سپورٹ کیا جائیگا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پولیس کو عوام دوست اور پیشہ وارانہ ادارہ بنانا میری اولین تر جیح ہے۔
چودھری سرور