دوران سفر میٹرو بس کے ٹائر وں میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دوران سفر میٹرو بس کے ٹائر وں میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  



لاہور(این این آئی)دوران سفر میٹرو بس کے ٹائروں میں آگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،حادثے کے بعد میٹرو سروس کا کچھ ٹریک عارضی طور پر بند کر دیا گیا جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے سامنے فیروزپور روڈ پر میٹروبس کے پچھلے ٹائروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔بروقت کارروائی سے آگ کو زیادہ پھیلنے سے روک لیا گیا اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔آتشزدگی کی وجہ سے میٹرو سروس کاکچھ ٹریک عارضی طو رپر بند کر دیا گیا تاہم تاہم متاثرہ بس کو ٹریک سے ہٹاکر شہریوں کیلئے میٹروبس سروس بحال کر دی گئی۔

 میٹرو بس

مزید : صفحہ آخر