ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف ٹھیلے والا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف ٹھیلے والا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ...

  



کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف ٹھیلے والا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ایم کیو ایم لندن کے کارکن یوسف ٹھیلے والا کو پیش کیا گیا، عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ملزم  کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، ملزم نے اورنگی ٹان میں بھتہ نہ دینے پر تاجر کو قتل کیا تھا، قتل ہونے والوں میں آرمی اور ایئر فورس کے اہلکار، سرکاری ملازم اور سیاسی کارکن شامل ہیں، ملزم نے  ٹارگٹ کلنگ کا آغاز انیس سو پچانوے میں ایک شخص کو مخبری کے شعبے میں قتل کرکے کیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر براہ راست تیس لوگوں کو قتل کیا ہے، گرفتارملزم 1997 میں پہلی بار رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

یوسف ٹھیلے والا

مزید : صفحہ آخر