ہر ڈویژن میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی، عالمی معیار کا انفراسٹر کچر دینگے: اسلم اقبال 

ہر ڈویژن میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی، عالمی معیار کا ...

  



لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہواجس میں قائداعظم بزنس پارک اور بہالپور بزنس پارک میں انفرسٹرکچر کی فراہمی کے پروگرام کی منظوری دی گی۔ اجلاس میں قائد اعظم بزنس پارک کے بزنس ماڈل اور صنعتی یونٹ لگانے کے لئے پلاٹوں کی فروخت کی حکمت عملی کا جائز ہ لیا گیا۔سیکرٹری صنعت وتجارت ظفر اقبال،چیئرمین پیڈمک نبیل ہاشمی،سی ای او پیڈمک،ایڈیشنل سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں موٹروے کے نزدیک 1500 ایکڑ رقبہ پر قائد اعظم بزنس پارک بنائے جائے گا اوراس بزنس پارک میں ہرطر ح کے صنعتی یونٹ لگیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ قائد اعظم بزنس پارک صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کا باعث بنے گا۔ کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے حوالے سے اہمیت کے حامل اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر ڈویژن میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔صنعتی مراکز میں عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے وسائل کی کمی نہیں آنے دینگے۔چیئرمین پیڈمک نبیل ہاشمی کی انڈسٹریل اسٹیٹس کے امور اورآئندہ کے منصوبو ں بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میا ں محمد اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی اورتربیت کے امورکاجائزہ لیاگیا۔سیکرٹری صنعت و تجارت، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کے باعث اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آرہا ہے۔تمام متعلقہ ادارے اورافسران اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کمی لانے کیلئے محنت سے کام جاری رکھیں۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ہورڈنگ ایکٹ کے تحت ذخیرہ اندوزوکو قانون کی گرفت میں لایا جائے اورناجائز منافع خوری سے باز نہ آنیوالے گرانفروشوں کو جیلوں میں ڈالا جائے۔دکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے پینافلکسزکی تنصیب یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گرانفروشی کے حوالے سے آنے والی شکایات پرفوری ایکشن لیا جائے،شکایت کنندہ کو شکایت پر کی گئی کارروائی سے آگاہ کیاجائے۔صوبائی وزیر نے ڈی جی خان میں چینی اورگھی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت نہ ہونے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتظامیہ صورتحال کو بہتر بنائے اورمقررہ قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت یقینی بنائے۔ 

اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر