وزیراعلیٰ پنجاب کا فیروز والا میں کتے  کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پرافسوس  کا اظہار، رپورٹ طلب

  وزیراعلیٰ پنجاب کا فیروز والا میں کتے  کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پرافسوس  کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کتے کے کاٹنے سے فیروز والا کے رہائشی 12سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہورڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس ضمن میں غفلت اورکوتاہی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے 2روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق لڑکے کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں اوردیہی و بنیادی مراکز صحت میں ویکسین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں سے شہریوں کو بچانے کیلئے موثر مہم چلائی جائے اورانتظامیہ اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدام کرے۔

 رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر