زائد قیمتیں وصول کرنے پر 33دکاندار گرفتار، 20کو جیل بھیج دیا گیا، ایک لاکھ سے زائد جرمانہ 

زائد قیمتیں وصول کرنے پر 33دکاندار گرفتار، 20کو جیل بھیج دیا گیا، ایک لاکھ سے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 519 مقامات کو چیک کیا اور117 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ 02 لاکھ 31 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور31 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 33 افراد کو حراست میں لے لیا گیااور20 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔دریں اثناء تحصیل رائیونڈ میں 127 مقامات کو چیک، 31 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01 لاکھ 39 ہزار 500 روپے کے جرمانے، 02 ایف آئی آرز کا اندراج اور 03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے رات گئے انڈس ہسپتال رائیونڈ کا دورہ بھی کیااورایمرجنسی، جنرل وارڈز، لیبر روم، ڈینگی وارڈ اور پیڈیاٹرک وارڈ کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سٹاف ڈیوٹی پر موجود، ہسپتال میں 10 ڈلیوری کیسز، ڈاکٹرز موقع پر موجود تھے۔اے سی رائیونڈ نے مریضوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں کے برتاؤ اور ہسپتال میں صورتحال کے متعلق تسلی بخش جواب دیا۔ علاوہ ازیں اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر نگرانی مانگا منڈی اور مین بازار رائیونڈ میں آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔انہوں نے ریڑھیوں اور رکشہ اسٹینڈ کے لئے جگہ مختص کرنے کے حوالے سے ہدایات کیں۔اے سی رائیونڈ نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی کو مسلسل برقرار رکھنے اور کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔تحصیل رائیونڈ میں دکانوں کے سامنے پارکنگ کی جگہ مختص کرنے کے لئے پر بھی غور کیا گیا ہے۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے مانگا منڈی کے انجمن تاجران سے بھی اس ضمن میں میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1