سموگ مہم کے دوان ایک فیکٹر ی اور ایل پی جی کی 9دکانیں سیل

 سموگ مہم کے دوان ایک فیکٹر ی اور ایل پی جی کی 9دکانیں سیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسدادِ سموگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔روحان سٹیل فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔فیکٹری سے نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بن رہا تھا۔فیکٹری مینجر کو موقع پر گرفتار کروایا گیا۔لاہور رنگ روڈ پر کاروائی کی گئی۔کاروائی اے سی سٹی تبریز مری نے کی۔اے سی سٹی تبریز مری نے کہا کہ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر انسدادِ سموگ پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کیا.بادامی باغ اور بھاٹی گیٹ کے علاقے میں آپریشن کیا گیا اور09 شاپس کو سیل کر دیا گیا،05 منی پٹرول پمپس کو بھی سیل کر دیا گیااور04 مشینوں کو ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ مالکان کو موقع پر گرفتار کروایا گیا۔ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔کاروائی اے سی سٹی تبریز مری نے کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی عمل میں لائی گئی.ٗ

دکانیں سیل

مزید : میٹروپولیٹن 1