حکومتی نااہلی سے آرمی چیف معاملے پر جگ ہنسائی ہوئی،حامد رضا
لاہور (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے آرمی چیف کے معاملے پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع پر پوری قوم متفق ہے۔ جنرل قمر جاوید باجواہ کا آرمی چیف رہنا ملک و قوم کی ناگزیر ضرورت ہے۔ خطرات میں گھرا ملک آرمی کمانڈ کی تبدیلی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عدلیہ کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے۔ درخواست گزار کی طرف سے درخواست واپس لینے کے باوجود سماعت جاری رہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے عوامی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں۔ نئی سیاسی صف بندیاں شروع ہو چکی ہیں۔ حکومت نے کارکردگی بہتر نہ کی تو قائم نہیں رہ سکے گی۔ بڑھتا سیاسی عدم استحکام ملک کے لئے خطرناک ہے۔ حکمران پچھلے ادوار کے نوحے پڑھنے کی بجائے کارکردگی دکھائیں۔ گڈ گورننس ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
حامد رضا