گرانفروش بے قابو،اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر سستا نہ ہو سکا

گرانفروش بے قابو،اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر سستا نہ ہو سکا

  



لاہور(سٹی رپورٹر)اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کا سلسلہ تھم نہ سکا،سرکاری نرخنامے میں بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تاہم ٹماٹر کی قیمت15روپے کمی سے 175روپے درج ہونے کے باوجود دکانداروں نے 240سے250روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی۔ آلو نیاکچا چھلکاسرکاری نرخ 45کی بجائے 60روپے فی کلو، آلوسٹور 31کی بجائے 40، پیاز 77کی بجائے 90،لہسن دیسی 229کی بجائے 240 سے 250،لہسن چائنہ 255کی بجائے 280سے 300،ادرک چائنہ 278کی بجائے 300 سے 320، بینگن 34کی بجائے 40،کھیرا فارمی 42، کریلے 52کی بجائے60سے 65، پالک فارمی 19 کی بجائے 25، ٹینڈے دیسی 52کی بجائے60، پالک دیسی 30، لیموں چائنہ50کی بجائے 55سے 60، میتھی 32کی بجائے40،لہسن ایرانی 201 کی بجائے230سے 240،بندگوبھی54کی بجائے 65،پھول گوبھی 40کی بجائے 55سے 60،گھیا کدو 36 کی بجائے 40سے 45،شلجم 25کی بجائے 35 سے 40،سبز مرچ اول 165کی بجائے 190سے 200، شملہ مرچ190کی بجائے 210 سے 220،اروی 54 کی بجائے60سے 65،بھنڈی 76 کی بجائے 85 سے 90،مٹر80کی بجائے90سے 100، مولی13کی بجائے 25 سے 30، گھیا توری 76کی بجائے80سے 85،گاجر دیسی 39 کی بجائے45،گاجر چائنہ 42کی بجائے 45 سے 50، پھلیاں 60کی بجائے70،ساگ 24 جبکہ مونگرے 74 کی بجائے 80 سے 90روپے فی کلو میں فروخت ہوئے۔برائلر گوشت مزید3روپے کمی سے 190 روپے، زندہ برائلر2روپے کمی سے 131 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 6 روپے کمی سے 104روپے فی درجن رہی۔

ٹماٹر

مزید : میٹروپولیٹن 1