علاج کی سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،نور اللہ صدیقی

  علاج کی سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،نور اللہ صدیقی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ ہر شہری کو فوری علاج کی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ فیروز والہ کے رہائشی ماں باپ کا اکلوتا بیٹا 12 سالہ علی احمد کتا کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر جاں بحق ہو گیا، ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کو کسی مجرم کے پلیٹ لٹس گننے اور اسے علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کے ''انسانی اور قومی'' فریضہ سے فرصت ملے تو وہ کسی غریب کی جان کے تحفظ اور صحت کے لیے بھی فکر مند ہوں،بڑے ہسپتالوں میں ویکسین کا دستیاب نہ ہونا وزارت صحت اور ہسپتال کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ بچے کو لاہور کے سب سے بڑے ہسپتال میو ہسپتال میں لایا گیا جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ہی موجود نہ تھی جس کی وجہ سے علی احمدموت کے منہ میں چلا گیا۔ انھوں نے کہا کہ علی احمد کا پورا خاندان سوگ اور صدمہ میں ہے۔

نور اللہ صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1