آئین کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے،عزیز الرحمن چن

  آئین کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں گے لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی آئین کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے چھوٹے سے چھوٹا معاملہ بھی الجھا دیا جا تا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ملک میں انسانی حقوق اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے ہر طبقہ فکر اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک سال میں صرف مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی بھی 100 دن کی کارکردگی سے مختلف نہیں عمران خان کے پاس باتوں کے سوا کچھ نہیں۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1