اچھی مائیں اچھے معاشرے کی تکمیل میں پل کا کردار ادا کرتی ہیں،آشفہ ریاض

  اچھی مائیں اچھے معاشرے کی تکمیل میں پل کا کردار ادا کرتی ہیں،آشفہ ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر برائے ترقی و بہبود نسواں بیگم آشقہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کو ہم نے وظیفوں کیلئے رکھ لیا ہے، قرآن کریم راہ ہدایت ہے۔ اچھی مائیں اچھے معاشرے کی تکمیل میں پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ایک تعلیم یافتہ عورت اپنے پورے خاندان کی قسمت بدل سکتی ہے۔ بصورت دیگر ایک عورت کی ہی دانستہ غلطی کا خمیازہ خاندان بھر کو بدنامی کی صورت میں بھگتنا پڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے خواتین کو بھی مساوی حقوق دئیے گئے ہیں۔

،خواتین پر تشدد کیخلاف قانون میں مزید سختی لیکر آرہے ہیں،وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوائٹ کالج برائے خواتین میں منعقد ہ محفل میلاد مصطفیؐ کے اختتام پر طالبات سے خطاب کررہی تھیں۔صوبائی وزیر نے کالج میں ہاسٹل بنانے کا اعلان کیا۔میزبان پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے کہا کہ خواتین اپنے خاندان،تعلیمی اداروں،شہر اور ملک کی سفیر ہوتی ہیں۔کردار اپنے آپ کو چادر میں لپیٹنے تک محدود نہیں۔سوچ کی پاکیزگی سے ہی اعمال پاکیزہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام پر چل کرہی دنیا وآخرت کی کامیابیاں سمیٹی جاسکتی ہیں۔اللہ کے پیارے رسول ؐ کی پسند نا پسند کو فالو کرنے والا ہی اللہ کا بندہ ہے۔پیارے نبی ؐ کو خوشبو اور عورت پسند تھی۔آخرت میں نعمت کے بارے سوال ہوگا رحمت کے متعلق نہیں،جس نے رسول اکرم ؐ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔انہوں نے کہا کہ کالجز میں دینی ماحول کا قیام ان کا مشن حیات ہے۔کوآرڈی نیٹر رابطہ ادب اسلامی بیگم