یونین کونسل273رائیونڈ میں کلین اینڈ گرین مہم کا باقاعدہ آغاز

  یونین کونسل273رائیونڈ میں کلین اینڈ گرین مہم کا باقاعدہ آغاز

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر کے کوآرڈی نیٹر فیضی جٹ نے خود جھاڑو مار کرتحصیل رائے ونڈیوسی 273رائے ونڈ سٹی کے محلہ کوٹ بابو خان سے کلین گرین انڈکس کمپین کا پہلاافتتاح کردیا۔اس موقع پر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے درجنوں ملازمین نے محلہ میں جھاڑو دیا اور گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں رانا سفارش علی خاں اورافتخارالحسن راجا نے بھی ان کا ساتھ دیا۔لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زونل آفیسر حاجی محمد یوسف اور سپروائزر مہر محمد اسلم بھی موجودتھے۔قبل ازیں اس موقع پر محلے داروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈی نیٹر فیض الحسن فیضی جٹ اور افتخارالحسن راجا نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔انہوں نے کہا کہ خاکروب کا ہمارے معاشرے کے اندر ایک اہم مقام ہے،خاکروبوں کے تعاون کے بغیر کلین پاکستان کا سفر ادھورا ہے ۔

مہم آغاز

مزید : میٹروپولیٹن 1