وزیر اعظم بتائیں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کب پورا ہو گا،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے قوم کے ساتھ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ آخر کب پورا ہوگا۔؟ قوم نے جو امید تحریک انصاف کی حکومت سے لگائی تھی وہ نا امید ی میں بدل چکی ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹوں نے موجودہ حکومت کی ناقص ترین کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ سلیکٹڈ احتساب نے قومی اداروں کی کریبلٹی پر بڑا سوالیہ نشان کھڑ ا کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت نے عوام کا معاشی قتل عام کیا ہے۔ صنعتیں بند، کاروبار ٹھپ، تاجر سراپا احتجاج تو دوسری طرف حکومتی وزراء کی جانب سے قوم کو یہ باور کروایا جارہا ہے کہ نوکریاں حکومت نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ملک میں پرائیویٹ سیکٹر بھی زوال پذیر ہے۔
اشرف بھٹی