پنجاب بھرمیں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ،خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے پنجاب کی 57فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب کی 57فیصد آبادی صاف پانی سے محروم ہے۔پنجاب حکومت کی یونیسف کو پیش کی رپورٹ میں حکومت نے متعدد اہداف نامکمل ہونے کا اعتراف کیاہے۔پنجاب کے 6کروڑ 27لاکھ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے تاحال کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔پنجاب کی 32فیصد آبادی کو ہی صفائی کی مناسب سہولیات میسر ہیں۔پنجاب کے 6کروڑ 82لاکھ سے زائد افراد مناسب صفائی کی بنیادی ترین سہولت سے محروم ہیں۔لہذا یہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔صوبے میں صفائی کے مناسب انتظامات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔صاف پانی کی عدم فراہمی اور صفائی کی نامناسب انتظامات بے شمار جان لیوا بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری