جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی انتخابات کل ہوں گے

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی انتخابات کل ہوں گے

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کے مرکزی انتخابات یکم دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہونگے۔ یہ انتخابات تین رکنی کمیٹی جس کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اعوان،احفاظ الکریم خان برکی اور عقیل انجم ممبران کی نگرانی میں منعقدہونگے۔جمعیت علماء پاکستان کے دستور کے مطابق صدر،سینئر نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر انتخاب ہوگا۔انتخابی اجلاس میں صوبہ پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے مرکزی ارکان شوریٰ ان انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

انتخابات

مزید : میٹروپولیٹن 1