حکومتی پالیسیاں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں،ذکر اللہ مجاہد

    حکومتی پالیسیاں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں ملک و قوم کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ حکمرانوں کی احساس معاملات پر بچگانہ حرکات و سکنات ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت کی نااہل ٹیم عوام کے لے درد سر بن چکی ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم،ضیاء الدین انصاری،افتخار احمد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد،چوہدری محمود الاحد، مرزا عبدالرشید، عمر شہباز سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ علما ء مشائخ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے ساتھ ناروا سلوک جمہوریت پر بد نما داغ ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی کفائت اللہ پر تشدد کے واقعہ کی پر روز مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے تمام دعوئے دھوکا ثابت ہوئے ہیں۔حکومت پندرہ ماہ میں ہر محاذ پر مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1