مذہبی جنونیت کھلی دہشتگردی کو فروغ دیتی ہے،شاداب رضا

  مذہبی جنونیت کھلی دہشتگردی کو فروغ دیتی ہے،شاداب رضا

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مذہبی جنونیت انسانیت کا قتل اور کھلی دہشتگردی کو فروغ دیتی ہے،قرآن پاک کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی اور جنونیت کی انتہا ہے، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے کوگرفتار کرکے سخت سزا دیجائے،پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت بڑی قیمت چکائی ہے،70ہزار سے زائد جانوں کے نذرانے اور کھربوں روپے دہشتگردی کو ختم کرنے پر خرچ ہوئے ہیں،پاکستان نے دنیا کے امن اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں،مغرب میں اسلام مخالف بڑھتی ہوئی جنونیت کو آزادی اظہار کہنے والے خود انتہا پسندوں کے سہولت کار ہیں،قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ پر او آئی سی آواز بلند کرئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

شاداب رضا

ٓ

مزید : میٹروپولیٹن 1