سٹینوگرافرز کمیونٹی کے الیکشن میں پیغا م گرو پ کی کامیابی شاندار ہے،گلاب الرحمن

سٹینوگرافرز کمیونٹی کے الیکشن میں پیغا م گرو پ کی کامیابی شاندار ہے،گلاب ...

  



لاہور (پ ر) سول سیکرٹریٹ میں سٹینوگرافرز کمیونٹی کے الیکشن خوش آئند اقدام ہے۔ الیکشن میں کامیاب ہونے والے پیغام گروپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کااظہار صدر آل پاکستان سٹینوگرافرزایسوسی ایشن پنجاب گلاب الرحمن خان نے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ الیکشن کے دوران تمام گروپوں نے جس طریقے سے انتخابی مہم چلائی وہ قابل ستائش ہے اور کامیاب ہونے والے گروپ کی فتح بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ کامیاب ہونے والے گروپ کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ تمام سٹینوگرافرز کو ساتھ لے کے چلتے ہوئے مسائل اور مطالبات کے حل کے بھرپور جدوجہد کریں۔ الیکشن ختم ہوگئے ہیں،اب ایک دوسرے کی مخالفت بھی ختم ہو جانی چاہیے۔سٹینوگرافرز کا سب اہم مطالبہ گریڈ16 کی اَپ گریڈ یشن ہے جس کے لیے ہم سب کو یکجان ہو کر جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کی گئی ہے اور انشاء اللہ ہمارے جائز مطالبات ہیں اور ضرور پورے ہوں گے۔

گلاب الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1