چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 10سالہ گمشدہ بچہ والد ین سے ملواد یا
لاہور(لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور نے 10سالہ گمشدہ بچہ اپنے والدین سے ملوادیا۔ 10سالہ محمد احسن ولد محمد سلیم کی گمشدگی کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کو دی گئی تھی جس پر بیورو کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو ڈھونڈھ لیا۔ بیورو کی ٹیم نے انتہائی محنت اور کوششوں سے بچے کو اینٹوں کے بھٹے سے بازیاب کروایا۔۔ والدین نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے عین مطابق قصور میں بچوں کو محفوظ بنانے اور والدین سمیت بچوں میں شعور و آگہی پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔ اس طرح گمشدہ بچے کو فی الفور دن رات کی محنت سے تلاش کرکٹ والدین سے ملوانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔