تجاوزات کے خلاف آپریشن،10ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا

    تجاوزات کے خلاف آپریشن،10ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا

  



لاہور (جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور / ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن نشتر زون اسکواڈ نے 01ٹرک سامان،شالامار زون اسکواڈ نے 01ٹرک، راوی زون اسکواڈ نے پھمبے جھوگیاں سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ علامہ اقبال زون،داتا زون ،عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے ایک ایک ٹرک سامان سٹور میں جمع کروا دیا۔واہگہ زون اسکواڈ نے تیج گڑھ کے علاقہ سے 02منی پٹرول پمپ مشینیں قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیں۔گلبرگ زون اسکواڈ نے مین بلیوارڈ گلبرگ کے علاقہ سے 2ٹرک سامانتجاوزات، سمن آباد زون اسکواڈ نے کریم بلاک مارکیٹ کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 10ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 38300 روپے جرمانہ عائد کیا۔

سامان ضبط

مزید : میٹروپولیٹن 1