پی ایچ اے کے زیراہتمام گل داؤدی کی نمائش آج شروع ہو گی

  پی ایچ اے کے زیراہتمام گل داؤدی کی نمائش آج شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے آج شروع ہونے والی4روزہ سالانہ گل داؤدی نمائش کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام سالانہ پھولوں سے سجی رنگا رنگ ''گل داؤدی نمائش''  کا میلہ کل سج جائے گا اور نمائش کے پہلے کٹ فلاور شو میں حصہ لینے والی سکولوں و کالج کی پوزیشن ہولڈرز  طلبہ و طلبات میں  بیگم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پروین سرور دن 12 بجے انعامات تقسیم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ نمائش کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر میاں محمودالرشید، مشیروزیر اعلیٰ آصف محمود، چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی و دیگر افسران شام 4 بجے کریں گے۔
گل داؤدی