ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،کاشف امین
لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین کے کے نے کہا ہے کہ ملکی اکانومی کی صورتحال درست سمت گامزن ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر، ادائیگیوں کا توازن اور روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے جو خوش آئند ہے تاہم سرمایہ کاری،پیداوار، روزگار اور شرح نمو کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔حکومت کے سخت اقدامات سے بعض شعبوں میں بہتری آئی ہے مگر جو شعبے تنزل کا شکار ہو گئے ہیں انکے بارے میں خاموشی اختیار نہ کی جائے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
کاشف امین