قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف آج بھرپور احتجاج ہوگا،شعیب الرحمن

  قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف آج بھرپور احتجاج ہوگا،شعیب الرحمن

  



لاہور (پ ر)13جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے ڈپٹی کنوینئراورچاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے کہاہے کہ تمام مکاتب فکرکی دینی جماعتیں توہین قرآن کیخلاف آج جمعہ کو ملک بھرمیں احتجاج کرینگی جس کے تحت ناروے میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حُرمتی کیخلاف پورے ملک کی مساجد میں اجتماعات جمعہ پر علمائے کرام بھرپورصدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عوام سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے جبکہ ملک کے چھوٹے اوربڑے شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہربعدنمازجمعہ مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکن ناروے میں ہونیوالے توہین قرآن پاک کے ناپاک شیطانی عمل کیخلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرے کرینگے اورزبردست جلوس وریلیاں نکالیں گے۔

شعیب الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1