مذاہب کے احترام کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے

  مذاہب کے احترام کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم لاہور کے جنرل سیکریٹری متین الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے اور دنیا کو امن کاگہوارا بنایا جائے۔ مذاہب کے درمیان احترام کے تعلق اور انسانی معاشروں میں امن اور یکجہتی کا تقاضا ہے کہ بلا تاخیر عالمی سطح پر قانون سازی کے لیے مہم اور دباو بڑھایا جائے قرآن کریم،ناموس مصطفے،شعائر اسلام کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مہم جہاں مسلمانوں کے مذہبی حق کو تحفظ دے گی وہیں عالم اسلام کے اتحاد اور امت کی یکجہتی کا راستہ بھی ہموار کریگی۔

متین الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1