وزیر اعظم ناکامی تسلیم کریں اور عہدہ چھوڑدیں،لیاقت بلوچ

    وزیر اعظم ناکامی تسلیم کریں اور عہدہ چھوڑدیں،لیاقت بلوچ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے آرمی چیف کی تقرری پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں حکمرانوں نے نااہلی کی تمام حدیں پھلانک دی ہیں۔ ملک کے لیے مفید کام کو بھی غیر ذمہ داری کی وجہ سے مسخ کردیا ہے۔ معاشی، سماجی، آئینی، قانونی معاملات میں نااہلی کے ساتھ کوئی اقتدار چل نہیں سکتا۔ عمران خان ناکامی تسلیم کریں اور اقتدار چھوڑ دیں۔ صرف پارٹی سربراہی سنبھال لیں اس کھیل میں امپائر کو ہی بولڈ کردیا ہے۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے دینی جماعتوں کے مرکز ی مشاورتی اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں کا علاج ریاست مدینہ کا نظام ہے۔

بد دیانت، نااہل اور غیر ذمہ دار حکومت کے ذریعے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم، جبر اور تشدد کی ہر انتہا کشمیریوں سے آزادی اور حق خود ارادیت کا جذبہ نہیں چھین سکا۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد سے منہ موڑ کر عمران خان نے خود اپنے اور حکومت کے لیے مسائل پیدا کرلیے ہیں۔ وقت ہاتھ سے نکل رہاہے۔ کشمیر کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں

لیاقت بلوچ

مزید : میٹروپولیٹن 1