پانی بچانے کی مہم میں طلبہ کو شامل کر کے بہتر نتائج مل سکتے ہیں،شیخ امتیاز

  پانی بچانے کی مہم میں طلبہ کو شامل کر کے بہتر نتائج مل سکتے ہیں،شیخ امتیاز

  



(جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیازمحمود نے یونیورسٹی آف لاہور میں پانی کی بچت کے متعلق سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ طلباء کے ذریعے پانی بچانے کے اقدامات پر با آسانی عمل درآمد کرایاجا سکتا ہے اور ہم اپنے طلباء سے بہت پراُمیدہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اور واسا نے پانی کے بچاؤ کے متعلق متعدد اقدامات کیے ہیں۔وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ ملک بھر کی جامعات کے طلباء میں سے واسا کے واٹر ایمبیسیڈر بنائے جائیں گے۔

جو لوگوں کو پانی بچاؤ کے متعلق تدابیر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی ایک نعمت ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔

شیخ امتیاز

مزید : میٹروپولیٹن 1