مہر واجد کا پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری بننا خوش آئند ہے،میاں محمود

  مہر واجد کا پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری بننا خوش آئند ہے،میاں محمود

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمود احمد کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری مہر واجد عظیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی،حسین محمود،افتخار یوسف سمیت عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔میاں محمود احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہر واجد عظیم کی پارٹی کیلئے اعلیٰ خدمات ہیں اور ان کا جنرل سیکرٹری بننا یقیناً پارٹی کو مزید مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کپتان کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے اور بہت جلد یہ ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی حکومت کے خلاف سازشیں کرنیوالے اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام ہوں گے۔حسین محمود نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے انشاء اللہ آنے والا وقت مزید خوشحالی لائے گا۔تقریب میں تحریک انصاف کے سینکڑوں نے کارکنوں نے شرکت کی۔

میاں محمود

مزید : میٹروپولیٹن 1