میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی، ریاض حنیف راہی 

 میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی، ریاض حنیف راہی 

  



 اسلام آباد (این این آئی) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے کہا ہے کہ ابھی بھی مقدمے کا درخواست گزار ہوں، میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی ہے۔جمعرات کو درخواست گزار ریاض حنیف راہی سپریم کورٹ پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو فریق نہیں رہے اس کیس میں۔ ریاض حنیف راہی نے جواب دیاکہ میں ابھی بھی اس مقدمے کا درخواست گزار ہوں،میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ مفاد عامہ ہے مقدمات میں درخواست گزار کا ہونا ضروری نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنے موقف پر قائم ہیں؟۔ریاض حنیف راہی کا جواب دینے سے گریز کیا۔

ریاض حنیف راہی

مزید : صفحہ اول