قومی اسمبلی کا 2دسمبر کو بلایا گیا اجلاس مؤخر

  قومی اسمبلی کا 2دسمبر کو بلایا گیا اجلاس مؤخر

  



اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کا 2دسمبر کی شام 4 بجے بلایا گیا اجلاس موخر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے 22 نومبر 2019 کو قومی اسمبلی کا اجلاس جو مورخہ 2دسمبر 2019  بروز پیر کو شام 4 بجے پارلیمنٹ میں طلب کیا گیاتھا اْسے موخر کر دیا گیا ہے۔صدر نے اجلاس کو موخر کرنے کا  نوٹیفیکیشن آئین کے آرٹیکل 54 کی شق(1) کے تحت کیا ہے۔

اجلاس مؤخر

مزید : صفحہ اول