حکومت ہوم ورک کرتی تو آرمی چیف معاملہ پر عدالت میں سبکی نہ ہوتی، حمزہ شہباز

  حکومت ہوم ورک کرتی تو آرمی چیف معاملہ پر عدالت میں سبکی نہ ہوتی، حمزہ شہباز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات کی اس موقع پر عظمی بخاری، خواجہ سلمان رفیق، میاں جاوید لطیف، ملک احمد خان، عطا تارڑ اور عمران گورائیہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ13 سے 14 ماہ میں ماحول بہت تلخ ہو گیا ہے عدالت میں اپنے ہی میڈیکل بورڈ کو چیلنج کر دیتے ہیں سیاست میں تلخی اس حد تک بڑھا دی گئی ہے کہ بیماری ثابت کرنے کے لئے مرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی ابھی تک تشخیص نہیں ہو سکی ہے نواز شریف نے عمران خان کی تیمارداری کی اور 2 دن کے لئے انتخابی مہم تک معطل کی اچھا ظرف کسی کسی کو ہی ملتا ہے مہنگائی بے پناہ ہو چکی ہے، ادویات ناپید ہیں عام شہری کیسے گزارہ کرے اللہ نہ کرے وہ دن آئے کہ غریب کے گھر بھوک اور افلاس کی وجہ سے وہ معاشرے/ہمسائے میں آگ نہ لگا دے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاشی حالات سنبھالنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے کمرے میں بیٹھ کر پرائس کنٹرول کیسے ہو سکتی ہے نالائقی نااہلی نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں میثاق معیشت کی پیشکش کا مذاق اڑایا گیا انہیں نہ تب سمجھ آئی تھی اور نہ آج سمجھ آ رہی ہے وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے حلقوں تک میں نہیں جا سکیں گے دیہات میں لوگ دو وقت کی روٹی کھانے سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سب شرائط مان لی گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگ جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں روس معاشی حالات کی وجہ سے ٹوٹ گیا 14 ماہ میں پانچواں آئی جی آ گیا ہے، کیا یہ ہے تبدیلی ہے ان کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے ڈینگی کو ہم نے ایسا کنٹرول کیا کہ سری لنکن خود شہباز شریف کو ٹریننگ کا کہتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ سے اتحاد کا جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا ابھی تو ملک میں بہت زیادہ چیلنجز ہیں نالائقی اور نااہلی کا تسلسل ہے اگر حکومت نے ہوم ورک کیا ہوتا تو آرمی چیف کے معاملے پر اسے عدالت میں سبکی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گردے، دل اور دیگر مسائل ہیں دوران قید ان کی بیوی فوت ہو گئیں انہوں نے اپنے وعدوں کی نفی خود کی ہے نوکریوں کی بجائے لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے جھوٹ، نااہلی کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو والد کی تیمارداری کے لئے نواز شریف کے پاس جانا چاہیئے  انہوں نے جیل میں اپنی ماں کو کھویا۔

 حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول