فروغ نسیم کودوبارہ وزیر قانون بنانے  کا فیصلہ،آج حلف لینے کا امکان 

 فروغ نسیم کودوبارہ وزیر قانون بنانے  کا فیصلہ،آج حلف لینے کا امکان 

  



ٓاسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ آج بروزجمعہ کو حلف اٹھائیں گے۔ ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ توسیع کیس میں بطور وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، وزیر اعظم عمران خان نے انہیں کیس کا فیصلہ ہوتے ہی واپس کابینہ کا حصہ بننے کی ہدایت کی تھی۔قبل ازیں  پاکستان بار کونسل کی جانب سے سابق وزیر قانون فروغ نسیم لائسنس بحال کردیا گیا۔ سابق وزیر قانون فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں آرمی چیف کے وکیل کے طورپر عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل سے لائسنس بحا ل کر نے کی درخواست کی جس پر پاکستان بار کونسل نے لائسنس بحال کر دیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

فروغ نسیم

فروغ نسیم 

مزید : صفحہ اول