آرمی چیف معاملہ میں پارلیمنٹ اپنی  ذمہ داری پوری کرے گی، اسد قیصر 

آرمی چیف معاملہ میں پارلیمنٹ اپنی  ذمہ داری پوری کرے گی، اسد قیصر 

  



 اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے پارلیمنٹ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری اور توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلے کی روشنی میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ضروی قانون سازی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کوشش کی جائے گی کہ جو بھی لیگل ایشو ہے اس کو حل کریں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تفصیلی پڑھیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارلیمنٹ اپنی ذمہ داری پوری کریگی۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ اول