یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا مقدمہ تھا آل از ویل، نتیجہ ٹھیک نکلا،بابر اعوان 

  یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا مقدمہ تھا آل از ویل، نتیجہ ٹھیک نکلا،بابر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) مشیر برائے پارلیمانی  امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اداروں کے درمیان تصادم چاہتے تھے تاہم موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا مقدمہ تھا، آل از ویل، نتیجہ ٹھیک نکلا۔ اداروں کو اب آگے چلنا چاہیے۔بابر اعوان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاستدان نے کہا کہ 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، ایسے بازار گرم کیا گیا جیسے قیامت آنے والی ہے، بھارت میں بھی شادیانے بجائے جا رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے حکومت نہیں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا کہا کہ پارلیمنٹ طے کرے گی مدت ملازمت کتنی ہونی چاہیے، معاملہ آسانی کے ساتھ حل ہو جائے گا۔
بابر اعوان

مزید :

صفحہ اول -